سپوکن گاسپل ایک مسیحی تنظیم ہے جو یقین رکھتی ہے کہ بائبل آپ کی زندگی کو بدل دے گی۔

ہمارا ایمان ہے کہ:
  • خدا ہمیشہ سے باپ، بیٹے اور روحُ القدس کے طور پر موجود ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ خدا باپ نے اپنے بیٹے کے کام اور روحُ القدس کی قدرت کے وسیلے سے دنیا کو خلق کیا، وہ اپنی مخلوق پر حکومت کرتا ہے، اور بنی نوع انسان پر اپنے آپ کو ظاہر کرتا ہے۔
  • بائبل انسانی تحریر کے وسیلے سے خدا کا سچا اور مستند مکاشفہ ہے، جو دنیا کے لیے اُس کی حکمت، اُس کی مرضی اور اُس کے مقصد کو ظاہر کرتا ہے۔
  • یسوع کی خوشخبری اِس بات کا سب سے بڑا مکاشفہ ہے کہ خدا کون ہے۔ یسوع کائنات کا بادشاہ ہے، جو محبت میں انسان بنا اور پوری طرح ہماری ٹوٹی پھوٹی حالت میں داخل ہوا۔ اُس نے بنی نوع انسان کے گناہ اور بدی کا بوجھ اُٹھایا، موت کا دُکھ سہا، اور فتح کے ساتھ جی اُٹھا۔ اب جی اُٹھے اور حکومت کرنے والے بادشاہ کے طور پر وہ اپنے لوگوں کو گناہ اور موت کی طاقت سے بچاتا ہے اور اُنہیں ہمیشہ کی زندگی بخشتا ہے۔
  • جب لوگ اپنی بائبل میں یسوع کو دیکھتے ہیں تو خدا اُنہیں بدل دیتا ہے۔ لوقا 24 میں، جب یسوع نے یہ بیان کیا کہ ساری بائبل کیسے اُس کی زندگی، موت اور جی اُٹھنے کی خوشخبری کے بارے میں ہے، تو اُس کے شاگردوں کے دل بدل گئے۔ ہمارا ایمان ہے کہ جب آپ بائبل پڑھیں گے اور ہر صفحے پر یسوع کی خوشخبری دیکھیں گے، تو آپ بھی بدل جائیں گے۔

سپوکن گاسپل کے بانی، بورڈ اور ڈائریکٹرز سب رسولوں کے عقیدے اور نیقیہ کے عقیدے کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہمارے تمام وسائل لوگوں کی مدد کرتے ہیں کہ وہ یسوع کی خوشخبری کو ایسے انداز میں تجربہ کریں جو خوبصورت، قابلِ فہم، مضبوط اور بدل دینے والا ہو۔ ہم یہ کام کسی حصے یا کتاب کا مرکزی نکتہ دکھا کر کرتے ہیں، اور یہ بھی کہ وہ آخرکار یسوع میں کیسے پورا ہوتا ہے۔

ہمارا ایمان ہے کہ خوشخبری ہیرے کی مانند ہے، جس کا ہر پہلو ہماری نجات کی ایک منفرد تاکید اور خوبی کو ظاہر کرتا ہے۔ کسی خاص روایت یا فرقے کا موقف اپنانے کے بجائے، ہم ایسا مواد تیار کرتے ہیں تاکہ سب لوگ یسوع کی خوشخبری کو چکھ کر دیکھ سکیں۔